پولیس لائن دھماکہ ، سہولت کار 10 روزہ ریمانڈ پر CTD کے حوالے

19 مارچ ، 2023

پشاور(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے پشاور پولیس لائنز واقعے میں گرفتار سہولت کار ملزم کو تفتیش کے لیے دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالہ کردیا۔ گزشتہ روز جب سی ٹی ڈی پولیس کے تفتیشی افسر نے ملزم امتیاز عرف تورا شپہ کو عدالت میں پیش کیا تو اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم پر الزام کہ انہوں پولیس لائن کے دھماکے میں سہولت کاری کی ہے۔