پیپلز پارٹی کی طرف سے خواتین اقلیتی نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی

19 مارچ ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی کی طرف سے خواتین اور اقلیتی نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے دفتر میں کی گئی۔پیپلز پارٹی کی طرف سےخواتین ریزرو سیٹ پرنیلم جبار،شازیہ عابد،عائشہ نواز چودھری ،عائشہ قدیر غوری،سونیا خان،نتاشہ دولتانہ،شاہدہ جبیں،نرگس فیض،مومنہ وحید، روبینہ نذیر چانڈیہ، لبنی طارق،شگفتہ چودھری ایدمڈووکیٹ،نوشین ہاشمی ایڈووکیٹ ،سکینہ چودھری،سحرش خان ،عابدہ بخاری،سحرش رمضان ، کلثوم ناز بلوچ موجود جبکہ اقلیتی نشستوں پرسارہ سیموئل،نسیم سہوترا ،دینا رام،وسیم شہاب الدین ،شاہد ولیم،ظفر زمان سکروٹنی کیلیےموجود تھے۔