نیویارک(صباح نیوز)عالمی سطح پر بینکنگ بحران کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ گر گئی، بینکنگ سیکٹر کے حصص میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمتیں 2.10 ڈالر کم ہوکر 66.25 ڈالر ہو گئیں۔ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمتیں 2.26 ڈالر گر کر 72 اعشاریہ 44 ڈالر ہو گئیں۔امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھی شیئرزگر گئے، ، بینکنگ سیکٹر کے حصص میں نمایاں کمی ہوئی ۔سرمایہ کار مزید بینکوں کے لئیمالیاتی بحران کی وارننگ پر سائیڈ لائن ہو گئے۔ فرسٹ ری پبلک بینک کیشیئرز 33 فیصد کم ہو گئے۔ایس پی ڈی آر اور کریڈ ٹ سوئس کے حصص میں 14 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ۔۔ ڈا جونز انڈیکس 384 پوائنٹس کی کمی سے 31 ہزا ر 861 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی انڈیکس 43 پوائنٹس کی کمی سے 3 ہزار 916 پوائنٹس پر آگیا۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 86 پوائنٹس گر کر 11 ہزار 630 پوائنٹس پر بند ہوا۔بینکوں کے بحران سیپریشان سرمایہ کار سونے کے شیئرز میں سرمایہ کاری کرنے لگے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 70 ڈالر فی اونس ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ سونیکی فی اونس قیمتیں 1993.70 ڈالر کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں ۔ چاندی کی فی اونس قیمتیں 1.58 ڈالر کے اضافے سے 22.75 ڈالر ہو گئیں
کراچی ایران چاہتا ہے چین اس کا سیکورٹی گارنٹر بنے، مگر چینی ماہرین محتاط، ایرانی سفیرعبدالرزاق رحمانی فضلی...
مریدکے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے میں نے پہلے ہی کہا تھا ایران امریکہ جنگ...
اسلام آباد تہران، واشنگٹن، اور اسلام آباد کی قیادت کی انتھک کاوشوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے کشیدگی میں کمی...
لاہور صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان سیز فائر میں پاکستان کا...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں پاکستان کے مؤثر...
کراچی ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، نیتن یاہو کو سب سے زیادہ نقصان، ایران حکومت برقرار، اسرائیل کے اہداف...
پیرس فرانسیسی اخبارات میں امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر مختلف...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سفراء کا کردار دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہمیت کا...