زمان پارک آپریشن ،راستے بندہونےسےشہری خوار

19 مارچ ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر،کرائم رپورٹرسے) زمان پارک میں اینٹی انکروچمنٹ اورپولیس آپریشن سےپہلےزمان پارک کےاطراف شاہراہوں کوکنٹینرزلگاکربندکردیاگیا،راستے بندہونےسے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیںاورشہری خوارہوتےرہے،پولیس کی طرف سے مال روڈ انڈر پاس کو کنٹینر اور بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ دھرم پورہ، ریلوے پھاٹک اور گڑھی شاہو جانے والے راستے بھی بند کر دئیے گئے ۔میو گارڈن، اپر مال اور دیگر انڈر پاسز بھی بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ بند کیے گئے راستوں پر خاردار تاریں بھی بچھا دی گئیں۔