اسلام آباد(جنگ رپورٹر) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ،اسد عمر نے چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس عمر عطاء بندیال کے نام لکھے گئے ایک خط میں بیان کیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے، گزشتہ روز عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی سے قبل لکھے گئے خط میں اسد عمر نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے ا نکے قائد ،کی غیر قانونی طور پر گرفتاری کے کے پورے پورے امکانات ہیں، ازخود نوٹس لیا جائے، خط میں لکھا گیا ہے کہ جمعہ کے روزلاہور ہائی کورٹ سے نو مقدمات میں ضمانت حاصل کی ہے جبکہ ہائی کورٹ نے حکام کو عمران خان کے خلاف ظالمانہ انتقامی کارروائیوں سے منع کیالیکن اس کے باوجود پولیس نے عدالتی احکامات کو پیروں تلے روندتے ہوئے ان کی لاہور کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا ،ان کی رہائش گاہ پر حملے کے دوران گھر کے دروازے توڑے گئے اور دیواریں منہدم کر دی گئیں ،جبکہ اسلام آباد میں بھی پولیس نے بدترین خوف و ہراس کاماحول قائم کر رکھا ،میڈیا اور وکلاء سمیت اہم لوگوں کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا،عمران خان کو کسی نامعلوم مقدمہ میں گرفتار کرنے کے عزائم واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ وہ خود دبھی اپنی جان کو لاحق خطرات سے مسلسل آگاہ کرتے آئے ہیں ،خط میں داد رسی کی استدعا کی گئی ہے ۔
اسلام آباد دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نےیوم تخت نشینی کو شاندار انداز میں منایا جس میں خصوصی دن...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سپریم کورٹ میں تقرری کے خلاف چار سال...
اسلام آ باد جاپان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون ومیکو اٹوکا 116برس کی عمر میںچل بسیں۔ان کا...
اسلام آباد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج پر گرفتار پی ٹی...
نئی دہلی سابق انگلینڈ کپتان مائیکل وان نے ہفتہ کو کمنٹری کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز...
اسلام آباد خواتین کو ہراسگی سے بچانے کے حوالے سے ایک ماں کی منفرد سوچ بیکی بٹن کی صورت میں گلوبل مہم بن...
لاس اینجلس سپیس ایکس اپنے دیوہیکل سٹار شپ راکٹ کی 7 ویں آزمائشی پرواز کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس...
کراچیپاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے پیپلز پارٹی کے بانی...