اسلام آباد ( آن لائن ) عمران خان کی اسلام آباد میں عدالت میں پیشی کا معاملہ ، وفاقی حکومت نے عمران خان کے قافلے میں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے شامل ہونے کا سخت نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد خورشید کے مسلح گارڈز کے ساتھ قافلے میں شامل ہیں وفاقی حکومت کے واضح احکامات کے باوجود جی بی پولیس اہلکار عمران خان کو سکیورٹی دے رہے ہیں ۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سیاسی ریلیوں اور عدالت پیشی کے موقع پر سرکاری سکیورٹی عمران خان کو نہیں دے سکتے اس حوالے سے وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کیخلاف کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے اس کیلئے چیف سیکرٹری اور آئی جی جی پی سے وفاقی وزارت داخلہ نے رابطہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ کی سکیورٹی پر تعینات پول یس کمانڈوز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہونے سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اسلام آبادسابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی...
کراچی چین نے امریکہ کے ان الزامات کی تردید کی کہ اس نے خفیہ جوہری دھماکہ خیز تجربات کیے ہیں۔ اس نے انہیں...
اسلام آبادچیف جسٹس آف پاکستان، یحی ٰ آفریدی نے آج اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحیی اور ان...
اسلام آباد سائفر کیس میں اہم پیش رفت؛ عمران سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد ،سپریم کورٹ نے عمران کی جیل میں...
کراچی برطانیہ کی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود،ممکنہ پہلی مسلمان وزیراعظم، ایپسٹن فائلز کے بحران میں قیادت کے...
لاہور ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نےوزیر اعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی کیخلاف ہرجانہ کیس میں وزیر اعظم کے...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے کی چار اہم سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے باقاعدہ عمل...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاپان کی وزیراعظم مس سانائے تاکائیچی کو...