کراچی (ٹی وی رپورٹ) زمان پارک میں پولیس آپریشن پر علاقہ مکینوں نے اظہار تشکر کیا ہے ،زمان پارک کے اطراف رہائشی خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس کا شکریہ جس نے حوصلے سے کام کیا اور ہمیں نجات دلائی ۔ ایک رہائشی خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس کا بہت شکریہ کہ اس نے اتنے حوصلے سے کام کیا اور ہمیں نجات دلائی ہے ،خاتون کا کہنا ہے کہ اکثر ہم نے ایسے لوگ دیکھے جو مشکوک سے ہوتے تھے یہ لوگ ہمارے ایریا اور لاہور سے نہیں تھے کہیں باہر سے آئے ہوئے لگتے تھے،خاتون کا کہنا تھا کہ میں اسکول ٹیچر ہوں لیکن پڑھانے نہیں جاپارہی ہوں ، اکتوبر کے آخری ہفتے سے ہم اس پریشانی میں مبتلا ہیں ، ضلعی انتظامیہ کے اس آپریشن سے ہم بہت خوش ہیں خاص کر آئی جی پنجاب سے ہم بہت خوش ہیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ اکثر ہم نے ایسے لوگ دیکھے جو مشکوک سے ہوتے تھے یہ لوگ ہمارے ایریا اور لاہور سے نہیں تھے کہیں باہر سے آئے ہوئے لگتے تھے ۔ ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ ہم تو بہت تنگ آئے ہوئے ہیں نہ گھر سے نکل سکتے ہیں نہ کہیں آنا جانا سب کچھ بند ہوکر رہ گیا ہے ۔ اب ہمیں سکون محسوس ہورہا ہے ، یہاں جو لوگ پھر رہے تھے ان سے ہم بہت پریشان تھے اب آج سکون آیا ہے ۔ بہت اچھا کام کیا ہے آج پولیس والوں نے ۔ پولیس والوں کو شاباش کے انہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر یہ آپریشن کیا ۔ خاتون کا کہنا تھاکہ یہاں پھرنے والے لوگ مجھے تو طالبان سے لگتے تھے ۔
اسلام آبادسابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی...
کراچی چین نے امریکہ کے ان الزامات کی تردید کی کہ اس نے خفیہ جوہری دھماکہ خیز تجربات کیے ہیں۔ اس نے انہیں...
اسلام آبادچیف جسٹس آف پاکستان، یحی ٰ آفریدی نے آج اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحیی اور ان...
اسلام آباد سائفر کیس میں اہم پیش رفت؛ عمران سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد ،سپریم کورٹ نے عمران کی جیل میں...
کراچی برطانیہ کی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود،ممکنہ پہلی مسلمان وزیراعظم، ایپسٹن فائلز کے بحران میں قیادت کے...
لاہور ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نےوزیر اعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی کیخلاف ہرجانہ کیس میں وزیر اعظم کے...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے کی چار اہم سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے باقاعدہ عمل...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاپان کی وزیراعظم مس سانائے تاکائیچی کو...