لاہور،اسلام آباد (خصوصی رپورٹر،نیوز ایجنسی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹبلشمنٹ ان سے خوفزدہ ہے ، لاہور میں انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر مجھے قتل کیاگیا یا گرفتار کیا گیا تو پورے ملک سے بھرپور رد عمل آئے گا ،دوسری جانب انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے، قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشری بیگم اکیلی ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ میرے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے باوجود اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے مذموم عزائم کے باجود میں اسلام آباد اور عدالت کی جانب جا رہا ہوں کیونکہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔ ان کے ناپاک عزائم سب پر عیاں ہو گئے ہیں، لاہور کا محاصرہ کسی مقدمے میں میری عدالت میں حاضری کو یقینی بنانا نہیں تھا، لاہور محاصرے کا مقصد مجھے جیل بھیجنا تھا تاکہ میں انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں۔ ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشری بیگم اکیلی ہیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟ یہ لندن پلان کا حصہ ہے جہاں ایک ملاقات میں مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کئے گئے تھے۔ دریں اثناء شاہ محمود قریشی نے کہا عمران کے گھر پر حملہ کرنےپر امپورٹڈ حکومت کو شرمسار ہونا چاہئے ، اسد عمر نے کہا کوئی اخلاقیات باقی نہیں رہی ، شیریں مزاری نے کہا عمران کے گھر پر حملہ ریاستی دہشتگردی ہے ، فواد نے کہا عدالت جانے والے راستے غزہ بنادیئے گئے ہیں ۔
کراچی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کیلئے مختص پروٹوکول لینے سے انکار کرتے ہوئے پروٹوکول...
لاہورسابق وزیراعظم نواز شریف نے رانا ثناءاللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں ضروری ہدایات دیں۔ نواز شریف کی...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہاور خواجہ سعد رفیق کو حکومت...
لاہور پنجاب کی تاریخ میںپہلی مرتبہ سزائے موت، عمر قید اور 5 سال سے زائد قید کی سزا پانے والوں کو ان کے آبائی...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے...
بیجنگچین کے 5روزہ دورے پر موجود نواز شریف نے صحابی رسول ؐحضرت سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری دی ۔
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق کے سوال شیر افضل مروت، حامد خان یا حامد رضا،...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژننے کہا ہے کہ بعض اخبارات میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ اہم تقرریوں کیلئے...