لاہور(مانیٹرنگ نیوز)عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی اور ان کی بہو اور فرنٹ مین کی 13 ارب کی پراپرٹی اور 22 بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا ۔چودھری پرویزالہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے راسخ الہٰی اور ان کی اہلیہ کی پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس، مونس الہٰی کی اہلیہ، چودھری برادران کے فرنٹ مین قیصر بھٹی اور عابد بھٹی کے اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تمام شریک ملزموں کی 13 ارب روپے مالیت کی 17420 کنال اراضی منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے جب کہ شریک ملزموں کے 22 بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جن میں تقریباً ساڑے 3 ارب روپے بھیجے گئے۔ ذرائع کے مطابق کرپشن کا پیسہ بےنامی بینک اکاؤنٹس اور کمپنیوں کے ذریعے بھیجا گیا۔ گزشتہ دور حکومت کی کرپشن میں چودھری فیملی نے اربوں کی جائیدادیں بنائیں، تمام پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء کے تحت منجمد کیے گئے ہیں۔ عدالت نے تمام پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس ایف آئی اے کی درخواست اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر منجمد کیے۔ یہ تمام پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس ان تمام ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات مکمل ہونے تک فریز رہیں گی ۔
اسلام آبادسابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی...
کراچی چین نے امریکہ کے ان الزامات کی تردید کی کہ اس نے خفیہ جوہری دھماکہ خیز تجربات کیے ہیں۔ اس نے انہیں...
اسلام آبادچیف جسٹس آف پاکستان، یحی ٰ آفریدی نے آج اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحیی اور ان...
اسلام آباد سائفر کیس میں اہم پیش رفت؛ عمران سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد ،سپریم کورٹ نے عمران کی جیل میں...
کراچی برطانیہ کی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود،ممکنہ پہلی مسلمان وزیراعظم، ایپسٹن فائلز کے بحران میں قیادت کے...
لاہور ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نےوزیر اعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی کیخلاف ہرجانہ کیس میں وزیر اعظم کے...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے کی چار اہم سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے باقاعدہ عمل...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاپان کی وزیراعظم مس سانائے تاکائیچی کو...