توشہ خانہ کیس عمران آج تک کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

19 مارچ ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان وشہ خانہ کیس میں آج تک کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔18اگست2022،21اگست 2022، 31 جنوری 2023، 7 فروری 2023ءکو اس کیس کی سماعتیں ہوئیں اور عمران خان کسی سماعت میں بھی پیش نہیں ہوئے، 31 جنوری 2023ءکو جب عمران خان پر فرد جرم عائد ہونا تھی توانہیں استثنیٰ مل گیا، 9 مارچ 2023ءکو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی پیش نہیں ہوئے، وہاں سے بھی انہیں ریلیف ملا، 13 مارچ 2023ءکو دوبارہ یہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، 13 مارچ 2023ءکو سیشن کورٹ نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور پولیس کو احکامات جاری کئے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، عمران خان غیر ملکی میڈیا سے کہتا ہے کہ میرے پاس حفاظتی ضمانت موجود ہے، یہ جھوٹ بولتا ہے، اگر اس کے پاس حفاظتی ضمانت موجود ہے تو معذور اور بزرگ کیوں ہے؟، پولیس جب اسے گرفتار کرنے آئی تھی تو ضمانت کے آرڈر کیوں نہیں دکھائے؟، اگر ضمانت موجود تھی تو انہوں نے انڈر ٹیکنگ کیوں دی؟، پنجاب پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سرچ وارنٹ جاری ہونے کے بعد زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر سرچ آپریشن کیا، پولیس نے وہاں سے غلیلیں اور پٹرول بم برآمد کئے، اس دوران شرپسند عناصر پولیس پر فائرنگ کرتے رہے، پی ٹی آئی نے خود کو مسلح گروہ میں تبدیل کر دیا ہے، پولیس نے اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی شرانگیزی کا تحمل سے مقابلہ کیا اور ان کی افراتفری پھیلانے کی سازش کو ناکام بنا دیا، عمران خان قومی مفادات سے کھیلنے، سازشیں کرنے، قانون اور آئین کی خلاف ورزی سے نہیں ڈرتا، یہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک شخص جتھے لے کر عدلیہ پر حملہ آور ہو اور اسے ریلیف مل جائے،یہ شخص نوجوانوں کے برین واش کر کے ان سے ریاست پر حملے کرواتا ہے ، ایک چور، دہشت گرد اور کرپٹ کھلے عام پھر رہا ہے، ریاست کی رٹ قائم رکھنا حکومت کے ساتھ ساتھ اداروں کی بھی ذمہ داری ہے، ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد ذہنیت کا مالک شخص ہے جو ملک میں انارکی اور سول وار چاہتا ہے، عمران خان کو کٹہرے میں لانا ہوگا، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں خانہ جنگی اور معاشی تباہی پھیلانے والے شخص کے خلاف کارروائی کرے،ایک ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پولیس کے سر پھاڑنے ،عدالتی نظام ،ریاست پر حملہ آور دہشت گرد کو ضمانت کا بنڈل پیکج ملا ،ریاست کے لیے زخم کھانے والوں کو پیغام ہے کہ فارن ایجنٹ گھڑی چور آئین ،قانون اور نظام عدل سے بالاتر ہے،دہشت گرد عمران نے پٹرول بم پولیس اور رینجرز پر نہیں عدالتی احکامات پر پھینکے ہیں ۔