عمران کوووٹ کی طاقت سے مائنس کیا جانا چاہئے،رانا ثناء

19 مارچ ، 2023

لاہور(اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کوجیل جانے میں اتنا خوف ہے لیکن دوسروں کو مہینوں سالوں جیلوںمیں رکھا ،خود جیل جانے سے اتنا خوفزدہ ہے کہ ملک اور رول آف لا کو دائو پر لگانے پر تلا ہوا ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تم لوگوں کو مروانے کے لئے ساتھ لے کر جارہے ہو ، کیونکہ اگر مجھے گرفتار کرنے یا جیل بھیجنے کا خطرہ پیدا ہوا تو لوگ مر جائیں گے تو میں بچ جائوں گا۔ قوم اس کی شناخت کرے اس کا ادراک کرے یہ ایک فتنہ اورفساد ہے یہ ملک میں افرا تفری انارکی چاہتا ہے یہ سیاسدان نہیں اس کا کوئی رویہ سیاسی اور جمہوری نہیں ہے ۔ یہ حکومت میں ہوتا ہے تو اپوزیشن کو مار دینا چاہتا ہے اپوزیشن میں ہوتا ہے تو حکومت کو ختم کر دینا چاہتا ہے ، اس کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں یہ پاکستان کی بقا کے لئے آگے بڑھنے کے لئے بہت ضروری ہے۔