فنی تعلیمی بورڈ میں شجرکاری مہم کاآغاز

19 مارچ ، 2023

لاہور(خبرنگار)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور میں شجر کار ی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔سیکرٹری صنعت وتجارت و سرمایہ کاری حکومت پنجاب احسان بھٹہ نے آپنے ہاتھوں سے پودہ لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ چیئرمیں ٹیکنیکل بورڈ ڈاکٹر محمد ناظر خان ، سیکرٹری بورڈ محمد عدنان۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر منور حسین ، ڈایریکٹر سپورٹس سلطان شاہد ،محمد عباس گجر آڈٹ آفیسر دوسرے افسران اور بورڈ ملازمین بھی موقع پر موجود تھے۔۔بورڈ انتظامیہ نے سیکرٹری صنعت وتجارت و سرمایہ کاری پنجاب کو بورڈ کی ورکنگ پر بریفنگ دی۔بعد میں سیکرٹری صاحب نے بورڈ انتظامیہ کے ہمراہ بورڈ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا ۔