راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 11موٹرسائیکلوں ، دو لوڈررکشوں ،طلائی زیورات ،بکریوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ شالیمارکے علاقہ ایف الیون فورمیں راؤشہبازکے زیرتعمیرمکان سے چارموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرتاربجلی کے 20بنڈل مالیتی اڑھائی لاکھ روپے اورچوکیدارسے تیس ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ صنم چوک میں رائیڈر اعجاز احمدسواری کے انتظارمیں کھڑاتھاکہ ایک نامعلوم لڑکے نے کچی آبادی شہزادٹاؤن کے لئے اسے بک کیا اورجب وہ کچی آبادی پہنچاتودوموٹرسائیکل سوار آگئے جنہوں نے اسے تشددکانشانہ بنایا اوراسلحہ کی نوک پراس کاموٹرسائیکل اورچارہزارروپے چھین کرفرار ہوگئے ،تھانہ کھنہ کے علاقہ پنڈوریاں میں ارشد عباسی کارپارکنگ میں اپنے بھتیجے کے ہمراہ موجود تھاکہ تین بندے دیوارپھلانگ کراندرداخل ہوئے جنہوں نے گن پوائنٹ پران سے تین موبائل اور16ہزارروپے چھین لئے اورپارکنگ میں کھڑا ایک موٹرسائیکل ،اوردولوڈررکشے لے کرفرارہوگئے ۔ملزموں نے جاتے ہوئے ان پرفائربھی کیا،تھانہ کورال کے علاقہ میں رائیڈرحسن منیر سے دونامعلوم لڑکے گن پوائنٹ پراس کاموٹرسائیکل اورموبائل فون ،شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ،ساڑھے سات روپے چھین کرلے گئے،تھانہ کورال کے علاقہ گنگال سٹاپ ہائی وے پر دونامعلوم لڑکے گن پوائنٹ پرمحمدارشدکاموبائل ،محکمہ سوئی گیس کاکا رڈ اور موٹر سائیکل کی چابی ،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ کٹاریاں پل کے قریب تین نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پرشہبازسے اس کاموٹرسائیکل ،موبائل اوربارہ ہزارروپے ،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ آئی نائن سروس روڈپر تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر بلال احمد اوراس کے دوست اسامہ حبیب سے دوموبائل ،75ہزارروپے اورکارڈز وغیرہ ،تھانہ شمس کالونی کے علاقہ آئی جے پی روڈپر دوموٹرسائیکل سوار شاہ نواز کے بیٹے ابوبکرسے گن پوائنٹ پرموبائل ،تھانہ نون کے علاقہ میاں چوک میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار صالح ایازسے اس کاموبائل چھین کرلے گئے ۔تھانہ کورال کے علاقہ شریف آبادمیں محمدسعیدکے گھرکے تالے توڑکر طلائی زیورات اوردیگرسامان ،تھانہ ترنول کے علاقہ میں روزی خان کی تین بکریاں ،تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف الیون فورمیں ایسوسی ایٹڈ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈکی سائٹ سے آٹھ بیٹریاں مالیتی 12لاکھ روپے چوری ہوگئیں ،تھانہ چونترہ کے علاقہ میرابیری چونترہ میں عابدکے گھرکے تالے توڑکر ایک لاکھ روپے اورموبائل فون چوری ہوگیا،تھانہ بنی گالہ کے علاقہ پارک ویوسٹی سے رحیم اللہ کی تارمالیتی 13لاکھ 19ہزار878روپے چوری ہوگئی ۔
اسلام آباد چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تہذیب و تمدن اور ثقافت کسی بھی ملک اور قوم کیلئے ریڑھ...
اسلا م آ باد سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ میں نیا اسکینڈل سامنے آ یا ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن انوار الحق نے اس...
راولپنڈی ڈرائیونگ لائسنس کے لئے کسی بھی سرٹیفائیڈ ڈاکٹر یا لیب سے جاری کردہ میڈیکل قابل قبول ہوگا۔چیف آف...
راولپنڈی اے واسٹن انجکشن کی وجہ سے آنکھوں کی انفیکشن کے معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر پرائمری...
راولپنڈی ایف آئی اے کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اورکرنسی کے غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث افرادکے خلاف 15مقدمات...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں 41 سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کو گرفتار کرکے 8پستول اور 12روند...
راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راولپنڈی کی عدالت نے قتل کیس کے ملزم کو عمر قید او ر پانچ لاکھ روپے ہرجانے...
کلرسیداںکلرسیداں کے گاؤں چک ستھوانی میں نامعلوم ملزمان رات گئے نیند میں مدہوش کنبے کو اسپرے سے بیہوش کرنے...