راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی سیشن عدالتوں نے شریک حیات کے قتل سمیت دو مقدمات میں گرفتار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور مجموعی طور پر آٹھ لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں سنادیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد عرفان اکرم نے تھانہ نصیر آباد میں درج کیس کے ملزم گل محمد عرف گلو کو عمر قید دیتے ہوئے ورثا کو تین لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ سزا پانے والے ملزم پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ سال مارچ میں فائرنگ کرکے عامر شہزاد کو قتل کر دیا تھا۔ ادھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے گزشتہ برس جولائی میں تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی پر اہلیہ عائشہ کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے ملزم محمد شیراز کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تہذیب و تمدن اور ثقافت کسی بھی ملک اور قوم کیلئے ریڑھ...
اسلا م آ باد سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ میں نیا اسکینڈل سامنے آ یا ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن انوار الحق نے اس...
راولپنڈی ڈرائیونگ لائسنس کے لئے کسی بھی سرٹیفائیڈ ڈاکٹر یا لیب سے جاری کردہ میڈیکل قابل قبول ہوگا۔چیف آف...
راولپنڈی اے واسٹن انجکشن کی وجہ سے آنکھوں کی انفیکشن کے معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر پرائمری...
راولپنڈی ایف آئی اے کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اورکرنسی کے غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث افرادکے خلاف 15مقدمات...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں 41 سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کو گرفتار کرکے 8پستول اور 12روند...
راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راولپنڈی کی عدالت نے قتل کیس کے ملزم کو عمر قید او ر پانچ لاکھ روپے ہرجانے...
کلرسیداںکلرسیداں کے گاؤں چک ستھوانی میں نامعلوم ملزمان رات گئے نیند میں مدہوش کنبے کو اسپرے سے بیہوش کرنے...