ضلع راولپنڈی میں مستحق افراد میں روزانہ ایک لاکھ فری آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جائیں گے،ڈی سی

19 مارچ ، 2023

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ضلع راولپنڈی میں شہریوں کو فری آٹے کی فراہمی کے لیے 10میگا اور 232 ٹرکنگ پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ہر میگا پوائنٹس پر 4 ڈیسک جن میں 2 مرد اور 2 خواتین کے لئے ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع راولپنڈی میں روزانہ کی بنیاد پر مستحق افراد میں 1 لاکھ فری آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جائیں گے۔ رمضان کے دوران 3 آٹے کے تھیلے فی کس کے حساب دیئے جائیں گے، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تحصیل لیول پر فری آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔