مری اورگردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مارسے عوام پریشان

19 مارچ ، 2023

مری(نمائندہ جنگ) مری اورگردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات سے عوام پریشان ہو گئے ۔درجنوں آوارہ کتے لوگوں خصوصاً سکولوں کے طلباء وطالبات کیلئے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔ گلی محلوں،بازاروں سیاحتی مراکز مال روڈ،کشمیر پوائنٹ، پنڈی پوائنٹ،لوئر بازار،صدیق چوک، کارٹ روڈسمیت دیگر تمام علاقوں میں آوارہ کتے گھومتے نظرآتے ہیں اورکئی لوگوں کوزخمی اورپالتوجانوروں کو بھی ہلاک کرچکے ہیں ۔سیاحتی، کاروباری اورعوامی حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری اوراسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتو ں کو تلف کرنے کی مہم فوری شروع کی جائے۔