تحریک انصاف فتنہ جماعت ہے، بلال اظہر کیانی

19 مارچ ، 2023

دینہ (نمائندہ جنگ،نامہ نگار) وزیر اعظم کے مشیر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے کہا ہےکہ تحریک انصاف ایک فتنہ جماعت ہے اوراس فتنے کے خلاف ہماری لڑائی ہے ۔عمران خان بستروں کے نیچے گھس کر خواتین اور بچوں کو آگے کرتے ہیں اور ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں انتشار اور افرا تفری پھیلانے نہیں دے گی۔ حالات مشکل ضرور ہیں مگر کل آنے والا دن ہمارے لیے بہتر ثابت ہو گا۔