سستاسرکاری آٹا ذخیرہ اندوزی کیلئے لے جانے والا دھر لیا گیا

19 مارچ ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سستاسرکاری آٹا ذخیرہ اندوزی کے لئے گاڑی میں لوڈکرکے لے جانے والے ملزم کوگرفتارکرلیاگیا، تھانہ نصیرآبادکو سید کاظم رضا شاہ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے بتایاکہ ایک گاڑی نمبر ٹی ایف -178مین مصریال روڈ پر آئی جس کو روک کر چیک کیا گیا تو اس میں آٹا لوڈ تھا۔دریافت پر مالک آٹا نصیب اللہ معلو م ہوا ۔اس نے بتایا کہ یہ آٹا ایک گودام میں ذخیرہ اندوزی کے لیے لے کر جارہا ہے ۔ گاڑی ی میں دس کلوگرام والے150تھیلےسرکاری سبز آٹا لوڈ تھا ۔