ٹیکسلا بار کے مسائل حل کئے جائینگے،سیشن جج راولپنڈی

19 مارچ ، 2023

ٹیکسلا(نمائندہ جنگ) ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک محمد مشتاق اوجلہ نے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ بنچ میرٹ پر فیصلوں کو یقینی بنائے اور بار جلد انصاف کیلئے اپنا موثر کردار دا کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایوانِ انصاف ٹیکسلا میں ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز میں تعیناتی کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا‘وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان‘ہائیکورٹ بار ایسوسی ایش راولپنڈی کے صدر تنویر اقبال خان‘جنرل سیکرٹری شوکت ستی‘ صدر بار ٹیکسلا آصف مختار بٹ اور جنرل سیکرٹری یاسر عرفان گجر نے بھی شرکت کی۔ملک محمد مشتاق اوجلہ نے کہا کہ سائلین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے مقدمات کا جلد سے جلد فیصلہ ہو ۔مجھے بحیثیت وکیل بار کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے ۔ ٹیکسلا بار کے مسائل جلد حل کریں گے۔