کامسیٹس یونیورسٹی میں سول ڈیفنس ایمرجنسی مشق کا انعقاد

19 مارچ ، 2023

اٹک ( نما ئندہ جنگ) سول ڈیفنس اٹک کے زیر اہتمام کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس میں سول ڈیفنس ایمرجنسی موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیاجس میں تمام الائیڈ سروسز نے حصہ لیا، اس موقع پر شہری دفاع کے تربیت یافتہ عملے نے مریضوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور زخمی مریضوں کو خوساختہ طریقوں اور کمبل سٹریچر کے ذریعے ریسکیو کیا، ایکسر سائزکے دوران سو ل ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو 1122، پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن و دیگر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس سے فوری طور پر رابطہ کیا گیا اور امداد طلب کی گئی ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے وقوعہ پر رپورٹ کی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور انہیں قریبی ہسپتال میں شفٹ کیا گیا۔ سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوراً جائے وقوعہ کی سرچنگ اور سویپنگ کے دوران دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا اور ایلیٹ فورس اور پنجاب پولیس نے دہشتگرد کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی منتقل کر دیا۔