بھائی نے چھری کے وار سے بہن زخمی کر دی ، دو افراد سے منشیات برآمد

19 مارچ ، 2023

حسن ابدال (نمائندہ جنگ)گھریلو جھگڑے پر بھائی نے چھری کے وار کر کے بہن زخمی کر دیا۔ (ث) زوجہ سلطان نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کہ میاں سے طلاق کے بعد میں اپنے بڑے بھائی حمید اختر کے ہمراہ رہائش پذیر ہوں۔ گذشتہ روز جب میں گھر پر اکیلی تھی تو میرا چھوٹا بھائی طاہر اختر آیا اور کہا کہ تم میری بیوی کے خلاف باتیں کرتی ہو یہ کہتے ہوئے اس نے مجھ پر تشد د کرتے ہوئے نہ صرف میرے کپڑے پھاڑ دیے بلکہ چھری سے حملہ کرکے مجھے زخمی بھی کر دیا۔ دریں اثناءمنشیات لے کر جانے والے دو ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے، ملزمان سے مجموعی طور پر 1635گرام چرس برآمد ہوئی ۔تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے محلہ ڈھوک مسکین میں دوران چیکنگ و پڑتال ملزم فیضان علی کے قبضے سے 1135گرام چرس جبکہ دوسری کارروائی کے دوران ایبٹ آباد موڑ پر دوران چیکنگ ملزم تنویر احمد سے 500گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔