چار مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

19 مارچ ، 2023

جہلم (نامہ نگار) تھانہ کالا گجراں پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور رابری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا جس سے4 مسروقہ 4 موٹر سائیکل، 2 موبائل فونز، یو پی ایس بیٹری اور 5000 روپے برآمد ہوئے ۔ تھانہ پنڈدادنخان پولیس نےناجائز اسلحہ رکھنے والے3 ملزمان گرفتار کر لیے جن کےقبضہ سے کلاشنکوف، پسٹل اور 220 روند برآمدہوئے ۔ تھانہ منگلا و تھانہ سول لائن پولیس نے 3منشیات فروشوں جبکہ کالا گجراں پولیس نےچوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکر لیا۔