سرا ئے عا لمگیر (نا مہ نگار) ڈسٹرکٹ بہبودفنڈ بورڈ گجرات نے سرکاری ملازمین کے بچوں کے سکالر شپ، اہلخانہ کی ماہانہ امداد، تجہیز و تکفین اور شادی گرانٹ کی موصول ہونے والی534 درخواستوں پر2کروڑ24 لاکھ91 ہزار روپے گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔ بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افضل حیات تارڑ تارڑ ہوا ۔ انچارج بہبود فنڈ برانچ محمد بوٹا نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف کے لئے 56درخواستوں کی منظوری دی گئی، ملازمین کے بچوں کو مجموعی طور پر12لاکھ98ہزار روپے تعلیمی وظائف کی مد میں جاری کئے گئے ۔ گریڈ 1 تا 10 اور گریڈ 11 سے 15 کے ملازمین کے اہلخانہ کی ماہانہ امداد کے لئے17درخواستوں پر مجموعی طور پر6لاکھ78 ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ بہبود فنڈ بورڈ نے تجہیز و تکفین کے اخراجات کی مد میں 242 درخواستوں پر84 لاکھ70 ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دی، شادی گرانٹ کے لئے219 درخواستوں پر1 کروڑ20 لاکھ45 ہزار روپے گرانٹ کے اجرا کی منظوری دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افضل حیات تارڑ نے ہدایت کی کہ بہبود فنڈ بورڈ کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں اورفنڈز کے اجرا کا تمام عمل بروقت مکمل کیا جائے۔تمام درخواست دہندگان کو یکم اپریل تک رقم موصول ہو جائے گی۔
اسلام آباد چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تہذیب و تمدن اور ثقافت کسی بھی ملک اور قوم کیلئے ریڑھ...
اسلا م آ باد سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ میں نیا اسکینڈل سامنے آ یا ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن انوار الحق نے اس...
راولپنڈی ڈرائیونگ لائسنس کے لئے کسی بھی سرٹیفائیڈ ڈاکٹر یا لیب سے جاری کردہ میڈیکل قابل قبول ہوگا۔چیف آف...
راولپنڈی اے واسٹن انجکشن کی وجہ سے آنکھوں کی انفیکشن کے معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر پرائمری...
راولپنڈی ایف آئی اے کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اورکرنسی کے غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث افرادکے خلاف 15مقدمات...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں 41 سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کو گرفتار کرکے 8پستول اور 12روند...
راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راولپنڈی کی عدالت نے قتل کیس کے ملزم کو عمر قید او ر پانچ لاکھ روپے ہرجانے...
کلرسیداںکلرسیداں کے گاؤں چک ستھوانی میں نامعلوم ملزمان رات گئے نیند میں مدہوش کنبے کو اسپرے سے بیہوش کرنے...