راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں تین افرادزخمی ہوگئے ،تھانہ رتہ امرال کو وحید اختر نے بتایاکہ گلی سے میں اور میرا بھتیجا ابراہیم جا رہے تھے جہاں آصف اور طاہر نامی شخص آپس میں لڑائی جھگڑا کر رہے تھے اتنے میں آصف عرف طوطی نے اپنی ڈب سے پسٹل نکال کر طاہر پر فائر کیا جو میرے بھتیجے ابراہیم کی ٹانگ پر لگا جس سے وہ زخمی ہو گیا ،تھانہ صاق آبادکو قیصر شہزاد نے بتایا کہ میں اور میرا کزن نبیل موٹر سائیکل پر مرغی منڈی کے پاس پہنچے تو پیچھے سے ایک موٹر سائیکل پر اسد علی اور باسم علی آ گئے جنہوں نے ہمیں روکنے کی کوشش کی میرےکزن نبیل نے موٹر سائیکل نہ روکا تو اسد علی نے ہم پر فائرنگ کر دی جس سے 3فائر مجھے لگے ۔ وجہ عناد ان کی نبیل سے دشمنی اور مقدمہ بازی تھی ۔ تھانہ نصیرآبادکو محمد علی نے بتایاکہ اپنے گھرسے صدر کی طرف گاڑی کی تو ایک تیز رفتار ہائی ایس نے ہماری گاڑی کو ہٹ کرنے کی کوشش کی پھر اس نے ہماری گاڑی کو پمپ کے پاس روکا اور گاڑی سے نیچے اترتے ہی ایک لوہے کے راڈ سے فرنٹ سیٹ کے شیشے پر مارا جہاں میرا بیٹاحرم بیٹھا ہوا تھا ہماری گاڑی کا شیشہ ٹوٹا۔اس نے یکے بعد دیگرے راڈ سے مارنا شروع کردیا اس کے بعد ہم گاڑی سے نیچے اترے تو اس نے اور اس کے ساتھیوں نے پھر حملہ کردیا جس دوران ایک راڈ میرے سر پر لگا جس سے میں زخمی ہوگیامیری بازو فریکچر ہوئی اور سر پر بھی تین ٹانکے لگے ،ملزمان میری گاڑی کے فرنٹ سے میرا موبائل اور ایک لاکھ دس ہزار بھی اٹھاکرلے گئے ۔تھانہ صادق آبادکو جنید مسیح نے بتایاکہ گھر کے دروازے پر دستک ہوئی جس پر میں نے دروازہ کھولا تو باہر خرم ہمراہ ایک نامعلوم ساتھی کھڑا تھا جنہوں نے مجھے دیکھتے ہی فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔
اسلام آباد چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تہذیب و تمدن اور ثقافت کسی بھی ملک اور قوم کیلئے ریڑھ...
اسلا م آ باد سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ میں نیا اسکینڈل سامنے آ یا ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن انوار الحق نے اس...
راولپنڈی ڈرائیونگ لائسنس کے لئے کسی بھی سرٹیفائیڈ ڈاکٹر یا لیب سے جاری کردہ میڈیکل قابل قبول ہوگا۔چیف آف...
راولپنڈی اے واسٹن انجکشن کی وجہ سے آنکھوں کی انفیکشن کے معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر پرائمری...
راولپنڈی ایف آئی اے کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اورکرنسی کے غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث افرادکے خلاف 15مقدمات...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں 41 سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کو گرفتار کرکے 8پستول اور 12روند...
راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راولپنڈی کی عدالت نے قتل کیس کے ملزم کو عمر قید او ر پانچ لاکھ روپے ہرجانے...
کلرسیداںکلرسیداں کے گاؤں چک ستھوانی میں نامعلوم ملزمان رات گئے نیند میں مدہوش کنبے کو اسپرے سے بیہوش کرنے...