ہائوسنگ سو سائٹی کی طرف سے سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی

19 مارچ ، 2023

اسلام آباد ( جنگ نیوز) فلاحی سرگرمیوں کے سلسلہ میں نووا سٹی کی جانب سے پاکستان سویٹ ہوم میں یتیم بچوں کو معیاری تعلیم مہیا کی جا رہی ہے اور انہیں خوراک، ٹرانسپورٹیشن، رہائش، یونیفارم، سٹیشنری کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ بچوں کو ہفتے میں دو بار ہائوسنگ سو سائٹی کے سکول بھی لے جایا جاتا ہے۔ سوسائٹی ہاؤسنگ منصوبہ کمرشل سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوام کیلئے فلاحی سرگر میوں میں بھی حصہ لیتی ہے۔