سپیئر پارٹس کی دکان پر لاکھوں کی چوری

19 مارچ ، 2023

کلر سیداں (نمائندہ جنگ) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں نامعلوم ملزمان دکان کے کنڈے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کے سپیئر پارٹس اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔ واردات یونین کونسل کنوہا کی موضع دھمالی میں پیش آئی جہاں طارق محمود کی آٹو سپیئر پارٹس کی دکان کے کنڈے کاٹ کر نامعلوم ملزمان دکان میں موجود آئل کے ڈبے، موبل آئلز،بیرنگ اور دیگر سامان چور ی کر کے لے گئے۔ پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی ۔