تین افرادسے لاکھوں روپے کاروبار کیلئے لے کرواپس نہ کرنے والے ملزم کیخلاف تین مقدمات درج

19 مارچ ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خاتون سمیت تین افرادسے لاکھوں روپے کاروبارکے لئے لے کرواپس نہ کرنے والے ملزم کے خلاف تین مقدمات درج کرلئے گئے۔ تھانہ رمناکو سیدہ عائشہ نوید نے بتایاکہ عبداللہ قریشی نے ظاہر کیا کہ وہ پلاٹس اور رقبہ جا ت کی خرید وفروخت کا کاروبار کرتا ہے۔کاروبا رکے فروغ کے لیےاس کواب تک 45لاکھ روپے اداکرچکی ہوں ،جورقم واپس دینے سے انکاری ہے۔تھانہ رمناکو شاہ محمد واصف عمادی نے بتایاکہ اس کی محمد عبداللہ قریشی سے ملاقات میرے واقف فہیم الدین قریشی کے توسط سے ہوئی۔ ملاقات میں عبداللہ قریشی نے ظاہر کیا کہ وہ ڈیری فارمنگ اور فارمیسی کا کاروبار کرتا ہے اور کاروبار کے فروغ کے لیے اسُ کو رقم درکار ہے، جس نے مجھ سے 20لاکھ 28ہزارروپے قرض لئے جواب رقم واپس نہیں کررہاہے ،تھانہ رمناکو محمد وقار عمادی نے بتایاکہمحمد عبد اللہ قریشی نے ظاہر کیا کہ و ہ ڈیری فارمنگ کا کاروبا رکرتا ہے اور کاروبار کے فروغ کے لیے اس کورقم درکار ہے رقم پانچ لاکھ روپے اس شرط پر دی کہ مطالبہ کرنے پر تین ماہ کے اندر مجھے رقم لوٹا دی جائے گی لیکن اس نے مسلسل مطالبے پر میری رقم وا پس نہیں کی ۔عبداللہ قریشی نے فرضی کاروبار دکھا کر نہ صرف دھو کہ اور جعل سازی کی بلکہ رقم وا پس نہ کر کے امانت میں خیانت کا مرتکب ہوا ۔