صفائی نصف ایمان مہم شہریوں میں پمفلٹ تقسیم

19 مارچ ، 2023

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سوشل موبلائزیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیم نے 15 روزہ "صفائی نصف ایمان مہم" کے تحت گزشتہ روز علامہ اقبال پارک کے باہر کیمپ لگایا اور شہریوں میں صفائی کا پیغام عام کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پارک میں موجود شہریوں کو صفائی کا پیغام دینے کیلئے پمفلٹس بانٹے گئے اور ویسٹ پکنگ ایکٹویٹی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ٹیم نے پارک میں موجود شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری ذمہ داری نبھائیں اور اپنا کوڑا کرکٹ اور کچرا دانوں تک پہنچائیں،کیونکہ "صفائی نصف ایمان" بھی ہے اور صحت کا سامان بھی ہے،آپکا تعاون ہی راولپنڈی شہر کی صفائی میں معاون ثابت ہوگا، صفائی نصف ایما ن پر عمل کرتے ہوئے ہمیں اپنے گھروں ،گلی،محلے اور شہرکو صاف ستھرا رکھنا ہے ،اس موقع پر پارک میں پی ایچ ای کے ساتھ مشترکہ آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔