سکول کی تقریب تقسیم انعامات ، فری یونیفارم تقسیم

19 مارچ ، 2023

گوجرخان(نمائندہ جنگ) صندل روڈ گوجرخان کے نجی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی ۔ تقریب میں سکول کے 210 طلباءوطالبات میں فری یونیفارم تقسیم کی گئی ۔ مہمانان خصوصی میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ محمد جواد،راجہ زاہد حسین صدیقی، راجہ عبدالقیوم ،چوہدری طارق ممتاز ، چوہدری محمد اویس، راجہ محمد نعیم، چوہدری مصعب حسنین راجہ متعصف علی محمد یزدان حماد پرویز محمد ریحان ، ایم عدنان راجہ شامل تھے۔ پرنسپل شگفتہ الیاس نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے علم کی بنیاد انسان کو دوسری مخلوقات سے ممتاز کرتی ہے راجہ محمد جواد نے کہا کہ ادارہ بچوں کے مستقبل کو احسن طریقے سے سنوار رہا ہے۔