چکوال(نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر قراةالعین ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے رمضان پیکج کے تحت ضلع میں مفت آٹا سکیم کے لئے 48 یوٹیلٹی سٹورز اور 29 ٹرکنگ پوائنٹس مقرر کئے گئے ہیں جن پر ساٹھ ہزار روپے سے کم ماہانہ آمدنی والے افراد کو رمضان المبارک کے دوران مفت آٹا دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کے وضع کردہ طریق کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکج کے توسط سے مفت آٹا حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنے موبائل سے Atta سپیس قومی شناختی کارڈ نمبر# لکھ کر 8070 پر میسج کریں اور اگر نام فہرست میں شامل ہونے کا تصدیقی میسج آ جائے تو وہ فرد مفت آٹا حاصل کر سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام مفت آٹا سکیم کی تقسیم کے عمل کو کامیاب بنانے میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مذکورہ مراکز پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تشریف لائیں اور کسی قسم کے لڑائی جھگڑا سے پرہیز کریں۔ رمضان کے ماہ مبارک کے احترام اور تقدس کا خاص خیال رکھیں۔ ہر پوائنٹ پر آپ کے بیٹھنے کیلئے باقاعدہ کرسیاں لگی ہوں گی جہاں پر آپ آرام سے بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کر سکتے ہیں ۔
اسلام آباد چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تہذیب و تمدن اور ثقافت کسی بھی ملک اور قوم کیلئے ریڑھ...
اسلا م آ باد سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ میں نیا اسکینڈل سامنے آ یا ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن انوار الحق نے اس...
راولپنڈی ڈرائیونگ لائسنس کے لئے کسی بھی سرٹیفائیڈ ڈاکٹر یا لیب سے جاری کردہ میڈیکل قابل قبول ہوگا۔چیف آف...
راولپنڈی اے واسٹن انجکشن کی وجہ سے آنکھوں کی انفیکشن کے معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر پرائمری...
راولپنڈی ایف آئی اے کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اورکرنسی کے غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث افرادکے خلاف 15مقدمات...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں 41 سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کو گرفتار کرکے 8پستول اور 12روند...
راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راولپنڈی کی عدالت نے قتل کیس کے ملزم کو عمر قید او ر پانچ لاکھ روپے ہرجانے...
کلرسیداںکلرسیداں کے گاؤں چک ستھوانی میں نامعلوم ملزمان رات گئے نیند میں مدہوش کنبے کو اسپرے سے بیہوش کرنے...