لیگی ورکرز ہماری آواز بنیںچوہدری انعام ظفر،راجہ عاصم ظہور

19 مارچ ، 2023

راولپنڈی ( جنگ نیوز ) مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے  کہا کہ  ن  لیگی مقامی قیادت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں ۔ 2013اور 2018کے الیکشن کے رزلٹ اپ کے سامنے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تنویر اختر شیخ ،سردار نذیر کشمیری ،صنوبر گل ،اظہر علی قادری ،ساجدہ اطہر،شاہین صدیق ،طاہرہ تنویر ،دولتانہ کوثر ،رخسانہ خلیل ،سیف الرحمان،قیوم شیخ ،عابد خان نے چوہدری انعام ظفر اور راجہ عاصم ظہور امیدوار پی پی 17 سے ملاقات کے دوران  کیا ۔اس موقع پرچوہدری انعام ظفر اور راجہ عاصم ظہور نے مسلم لیگ کے ورکرز سے کہا کہ  آپ حقیقی معنوں   میں  نواز شریف کے چاہنے والے  ہیں  تو ہماری آواز بنیں ۔