ٹی این ایف جے کی مرکزی کابینہ کا اجلاس آج طلب

19 مارچ ، 2023

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے تحریک کی مرکزی کابینہ کا اجلاس (آج) اتوار کوراولپنڈی میں طلب کر لیا جس کی صدارت سربراہ تحریک علامہ آغاسیدحسین مقدسی کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال، عالمی و قومی امور پر غور کے علاوہ ماہ رمضان کے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلے کئے جائیں گے۔