رسم حنا میں جاں بحق ہونے والے کے قتل کا مقدمہ درج

19 مارچ ، 2023

کوٹلی ستیاں(نمائندہ جنگ )لہتراڑ میں بھانجے کی رسم حنا کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے جاوید اقبال کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کر لیا گیا۔ مظہر اقبال نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا بھائی جاوید اقبال اپنے بھانجے غیور کی مہندی کی تقریب میں ڈھوک پلاں میں شریک تھاتو وہاں پر ملزم عبدالقادر پسٹل سے ہوائی فائرنگ کر رہا تھا ۔میرے بھائی نے اسے منع کیا تو دونوں کی آپس میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر ملزم عبدالقادرنے میرے بھائی کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ ملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔