راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں سمیت چھ افرادکواغواکرلیاگیا۔تھانہ پیرودھائی کونوراحمدنے بتایاکہ اس کی بیوی (ص)کوفرمان اللہ اغواکرکے لے گیا۔تھانہ واہ کینٹ کو دانش علی نے بتایاکہ اس کی چھوٹی بہن (ح) عمر25سال گھر سے انسٹی ٹیوٹ گئی جو واپس گھر نہ آئی۔تھانہ صدرواہ کو محمد عثمان نے بتایا کہ میرا 22سالہ بھائی حذیفہ طاہر جو پراپرٹی کاکام کرتا ہے کوکسی نے اغواکرلیاہے ۔تھانہ روات کو عظمیٰ سا جد نے بتایاکہ اس کاشوہر ساجدحسین ڈیوٹی سے گھر واپس نہیں آیا ۔تھانہ گولڑہ کوایف اللہ نے بتایاکہ سائل کی17 سالہ بیٹی (ف) جس کی چنددن میں شادی ہونے والی تھی کورات کے کسی پہرساجدگھرسے بھگاکرلے گیا۔بیٹی سے گھرسے جاتے ہوئے اپنی شادی کازیور دس تولے اورپچیس لاکھ روپے بھی ساتھ لے گئی۔تھانہ شہزادٹاؤن کومحمدانورنے بتایاکہ میرےبھتیجےمحمدعزیزشوکت نے 21فروری کو اپنے واٹس ایپ سے مجھے میسیج کیاکہ مجھے سولہ ہزارروپے ہوسٹل فیس چاہئیے جسےمیں نے 32ہزارروپے اس کے بنک اکاؤنٹ میں بھیج دئیے اس کے بعداس کانمبر بندہوگیا اورتاحال اس کاکچھ پتہ نہیں ہے ۔
اسلام آباد چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تہذیب و تمدن اور ثقافت کسی بھی ملک اور قوم کیلئے ریڑھ...
اسلا م آ باد سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ میں نیا اسکینڈل سامنے آ یا ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن انوار الحق نے اس...
راولپنڈی ڈرائیونگ لائسنس کے لئے کسی بھی سرٹیفائیڈ ڈاکٹر یا لیب سے جاری کردہ میڈیکل قابل قبول ہوگا۔چیف آف...
راولپنڈی اے واسٹن انجکشن کی وجہ سے آنکھوں کی انفیکشن کے معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر پرائمری...
راولپنڈی ایف آئی اے کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اورکرنسی کے غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث افرادکے خلاف 15مقدمات...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں 41 سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کو گرفتار کرکے 8پستول اور 12روند...
راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راولپنڈی کی عدالت نے قتل کیس کے ملزم کو عمر قید او ر پانچ لاکھ روپے ہرجانے...
کلرسیداںکلرسیداں کے گاؤں چک ستھوانی میں نامعلوم ملزمان رات گئے نیند میں مدہوش کنبے کو اسپرے سے بیہوش کرنے...