اے این ایف کی کارروائیاں، مختلف علاقوں سے بھاری مالیت کی منشیات برآمد

19 مارچ ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مالیت کی منشیات برآمدکرلی۔ اسلام آباد موٹر وے کے قریب کارمیں سوار بین الصوبائی سمگلروں کے ایک گروہ کوگرفتار کرلیاگیا ،کارروائی کے دوران کار سے 60 کلو گرام چرس اور 20 کلو 400 گرام افیون برآمد ہوئی ،اے این ایف نے پشاور کے رہائشی 4 ملزموں کوگرفتار کرلیا،اے این ایف اور ایف سی نے بلوچستان میں قلعہ عبداللہ کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 202 کلو 800 گرام چرس برآمد کرلی،ایک اورکارروائی کے دوران اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر کھنہ پل کے قریب راولپنڈی کے رہائشی ملزم سے ایک کلو گرام چرس برآمدکرلی گئی جبکہ راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک حسو میں مردان کی رہائشی خاتون سے ایک کلو گرام چرس برآمد ہوئی ،ادھرلاہور جی پی او آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے کپڑوں کے مشکوک پارسل سے 857 گرام آئس برآمد ہوئی ، ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار کئے گئے مُلزموں کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ۔