کلر سیداں (نمائندہ جنگ)کلر سیداں کے نواحی علاقہ موضع سالگراں کی ڈھوک بیل میں سابقہ رنجش پر قتل ہونے والی دو خواتین سمیت چار افراد کی نعشیں پوسٹمارٹم ہونے کے بعدورثاء کے حوالے کر کے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مدعی اخمت حسین نے تھانہ کلر سیداں میں اپنا بیان قلم بند کرواتے ہوئے بتایاکہ میرے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔بڑا بیٹا 30 سالہ عنصر جبکہ دو بیٹیاں نزرینہ بی بی اور نسرین شادی شدہ ہیں۔23 مئی 2022کو میرے سوتیلے بھائی محمد یاسین نے اظہر سکنہ کھڈ بناہل کو قتل کیا تھا جس کے بعد عدالت نے محمد یاسین اور مسرت کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا تھا۔گزشتہ کئی دنوں سے ملزم نصیر اور اخترجو میرے سوتیلے بھائی اور یاسین کے حقیقی بھائی ہیں نے مجھے کہا کہ تم بیان دو کہ مقتول اظہر نے خود کشی کی تھی تا کہ وہ بری ہو جائے ۔ میں نے ایسا بیان دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر نصیر،اختر اور مسکین نے ہمیں قتل کر نے کی دھمکیاں دیں۔ وقوعہ کے روز میں اپنی فیملی اور داماد کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ قریب رات 8 بجے،نصیر مسلح رپیٹر ہمارے گھر آ گیا اور میری بیوی زلیخا پرفائر کیا۔عنصر، پرویز اور نزرینہ دوڑ کر کمرے میں گئیں تو ملزم نصیر بھی پیچھے کمرے میں چلا گیا،میں اور میرا بیٹا یاسر اس کی منتیں کرتے رہے لیکن ملزم نے رپیٹر بائیں کندھے میں ڈال کر اپنے پسٹل سے پرویز، عنصر اور نزرینہ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ملزم اسلحہ لہراتا ہوا جنگل کی جانب فرار ہو گیا۔قتل ہونے والی زرینہ بی بی کا چار ماہ کا بچہ بھی ہے ۔
اسلام آباد چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تہذیب و تمدن اور ثقافت کسی بھی ملک اور قوم کیلئے ریڑھ...
اسلا م آ باد سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ میں نیا اسکینڈل سامنے آ یا ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن انوار الحق نے اس...
راولپنڈی ڈرائیونگ لائسنس کے لئے کسی بھی سرٹیفائیڈ ڈاکٹر یا لیب سے جاری کردہ میڈیکل قابل قبول ہوگا۔چیف آف...
راولپنڈی اے واسٹن انجکشن کی وجہ سے آنکھوں کی انفیکشن کے معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر پرائمری...
راولپنڈی ایف آئی اے کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اورکرنسی کے غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث افرادکے خلاف 15مقدمات...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں 41 سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کو گرفتار کرکے 8پستول اور 12روند...
راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راولپنڈی کی عدالت نے قتل کیس کے ملزم کو عمر قید او ر پانچ لاکھ روپے ہرجانے...
کلرسیداںکلرسیداں کے گاؤں چک ستھوانی میں نامعلوم ملزمان رات گئے نیند میں مدہوش کنبے کو اسپرے سے بیہوش کرنے...