اسلام آباد (جنگ نیوز) ایسوسی ایشن اف پرائیویٹ اسپورٹس اکیڈیمز 19 مارچ کو اے پی ایس اے 2023 فٹبال لیگ ایونٹ کا ڈیفنس ہائوسنگ سکیم فیز2 مین قائم اسٹرائیکرز کلب میں انعقاد کرے گی، جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے فیوچر ورلڈ ، فروبلز، ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی میں قائم اے یپ ایس اور ڈیفنس ایجوکیشن سسٹم کے 12 سال سے کم عمر لڑکے و لڑکیاں حصہ لیں گی۔ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسپورٹس اکیڈیمز سال 2015 سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں فٹبال کیلئے مختلف کھیل کے میدانوں کو فیفا کی جانب سے منظور کی گئی مصنوعی گھاس اور جدید ترین بین الاقوامی معیار کے مطابق کھیلوں کے میدانوں کی تیاری کے حوالے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اے پی ایس اے نے جڑواں شہروں میں 5 فٹبال میدانوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعی گھاس میں تبدیل کیا ہے جن میں میڈفیلڈ ایف سی نامی فٹبال میدان (ایوب پارک اور عسکری14) جبکہ وائبرنٹ ایف سی (ڈی ایچ اے فیز ون راولپنڈی)، اسٹرائیکرز ایف سی (ڈی ایچ اے 2 اسلام آباد) اور زراج ایف سی فٹبال گرائونڈ (زراج ہائوسنگ سکیم اسلام آباد) شامل ہیں۔ اے پی ایس اے نے گلگت بلتستان سے کراچی تک اپنے ٹورنامنٹس کے انعقاد کے دوران ملک بھر سے شرکت کرنے والی ٹیموں کی نہ صرف میزبانی کی ہے بلکہ اپنے رجسٹرڈ کھلاڑی ممبرین کیلئے بیرون ملک دوروں کا بھی اہتمام کیا ہے۔
اسلام آباد چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تہذیب و تمدن اور ثقافت کسی بھی ملک اور قوم کیلئے ریڑھ...
اسلا م آ باد سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ میں نیا اسکینڈل سامنے آ یا ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن انوار الحق نے اس...
راولپنڈی ڈرائیونگ لائسنس کے لئے کسی بھی سرٹیفائیڈ ڈاکٹر یا لیب سے جاری کردہ میڈیکل قابل قبول ہوگا۔چیف آف...
راولپنڈی اے واسٹن انجکشن کی وجہ سے آنکھوں کی انفیکشن کے معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر پرائمری...
راولپنڈی ایف آئی اے کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اورکرنسی کے غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث افرادکے خلاف 15مقدمات...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں 41 سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کو گرفتار کرکے 8پستول اور 12روند...
راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راولپنڈی کی عدالت نے قتل کیس کے ملزم کو عمر قید او ر پانچ لاکھ روپے ہرجانے...
کلرسیداںکلرسیداں کے گاؤں چک ستھوانی میں نامعلوم ملزمان رات گئے نیند میں مدہوش کنبے کو اسپرے سے بیہوش کرنے...