اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان متنازعہ علاقے لداخ میں صورت حال ’نازک اور خطرناک‘ ہے اور کچھ حصوں میں فوجی دستے ایک دوسرے کے بہت قریب تعینات ہیں۔ ایسے بہت سے مقامات ہیں جہاں دونوں ممالک کی افواج کی پوزیشنز بہت قریب ہیں اور اس لیے فوجی لحاظ سے یہ کافی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اور چین کے تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک سرحدی تنازع ستمبر 2020 کے اصولی معاہدے کے مطابق حل نہیں ہو جاتا، جو ان کے چینی ہم منصب کے ساتھ طے پایا تھا۔بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے ہفتہ کو کانفرنس میں کہا کہ چین کو وہی کرنا چاہیے جس پر اتفاق کیا گیا تھا۔ جوہری ہتھیاروں سے لیس ایشیا کے ان دو بڑے ملکوں کے درمیان مشرقی خطے میں غیر متعین سرحد پر گزشتہ سال دسمبر میں ایک بار پھر تشدد بھڑک اٹھا تھا، تاہم اس جھڑپ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
مکہ مکرمہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں تیار نئے ایمرجنسی ہیلی پیڈ پر پہلی بار ایئر ایمبولینس نے کامیاب...
کراچیبرڈ فلو کے باعث امریکا میں کروڑوں مرغیاں ہلاک ہوچکی ہیںامریکا اور یورپ میں برڈ فلو کا خطرہ بڑھنے لگا جو...
کوپن ہیگن ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے یورپی خطے میں 2023 میں تپ دق کے نئے اور دوبارہ ہونے والے...
کوپن ہیگن گرین لینڈ کے وزیر اعظم میوٹ ایگیڈے نے گزشتہ روز امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ رواں ہفتے امریکی صدر...
استنبول ترک پولیس نے گزشتہ روز شہر کے میئر اکرام امام اوغلو کی جیل میں بھیجنےکے خلاف استنبول اور دیگر مقامات...
کوئٹہ قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ پورے خطے میں سیاسی و معاشی کشمکش کے پیش نظر...
کوئٹہ خاران میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پردستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سندھ سے...
کراچیجنوبی کوریا کی عدالت نے مواخذے کے شکار وزیرِ اعظم ہان ڈک سو کو قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال کر...