کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم اور اسلحہ قبضے میں لے لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار دہشتگرد ایف سی، پولیس اور سرکاری دفاتر پر دستی بم حملوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہزارگنجی میں پولیس ناکے پر ایک موٹرسائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس اور ایگل اسکواڈ نے تعاقب کیا اور قریب ہی میدانی علاقے میں دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار دستی بم اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ دہشتگرد جمعہ خان اور روزمحمد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں گرفتار دہشتگردوں نے 30 جنوری کو شالکوٹ کے علاقے میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، 5 فروری کو سمگلی روڈ محکمہ آبپاشی کے دفتر پر دستی بم پھینکنے، 14 فروری کو شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ کرنے جبکہ 4 دسمبر 2022 میں نیو سریاب تھانے پر دستی بم حملہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے سہولت کاروں اور دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کی ہے۔ جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں چھابے مار رہی ہیں پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے ۔۔انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کو ئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کو نقد انعام اور اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
مکہ مکرمہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں تیار نئے ایمرجنسی ہیلی پیڈ پر پہلی بار ایئر ایمبولینس نے کامیاب...
کراچیبرڈ فلو کے باعث امریکا میں کروڑوں مرغیاں ہلاک ہوچکی ہیںامریکا اور یورپ میں برڈ فلو کا خطرہ بڑھنے لگا جو...
کوپن ہیگن ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے یورپی خطے میں 2023 میں تپ دق کے نئے اور دوبارہ ہونے والے...
کوپن ہیگن گرین لینڈ کے وزیر اعظم میوٹ ایگیڈے نے گزشتہ روز امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ رواں ہفتے امریکی صدر...
استنبول ترک پولیس نے گزشتہ روز شہر کے میئر اکرام امام اوغلو کی جیل میں بھیجنےکے خلاف استنبول اور دیگر مقامات...
کوئٹہ قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ پورے خطے میں سیاسی و معاشی کشمکش کے پیش نظر...
کوئٹہ خاران میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پردستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سندھ سے...
کراچیجنوبی کوریا کی عدالت نے مواخذے کے شکار وزیرِ اعظم ہان ڈک سو کو قائم مقام صدر کے عہدے پر بحال کر...