لاہور(نمائندہ جنگ / صباح نیوز)آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں نیب کے مزید 5 اہم گواہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو بے گناہ قرار دے دیا۔ ہفتہ کو احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انوار حسین عدالت پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے پیش کردہ گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے، نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے عدالت میں گواہواں کی شہادت قلمبند کرائی۔نیب گواہان نے کہا کہ اس پراجیکٹ میں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا، قانون کے مطابق بڈ اوپن ہوئی، پراجیکٹ سائن ہوا، پراجیکٹ فنانشل کمیٹی کے ذریعے فنانس ہوا، اس پراجیکٹ کے تمام کاغذات قانون کے مطابق ڈیزائن ہوئے۔نیب کے گواہ ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز نے بیان قلمبند کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں 2013 سے 2015 تک ڈائریکٹر ایل ڈی اے تعینات تھا میں نے آشیانہ ہائوسنگ سوسائٹی پراجیکٹ پر عملدرآمد معاہدے پر سائن کیا، میں نے 6 مارچ 2018 کو نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہو کر بیان دیا۔نیب کے دوسرے گواہ محمود احمد سلہری نے کہا کہ آشیانہ اقبال پراجیکٹ کے اوپر ایل ڈی اے نے ایک کمیٹی بنائی اور نیسپاک کو کہا کہ ایک سینئر ممبر نامزد کریں، نیسپاک نے مجھے اس کمیٹی کا ممبر منتخب کیا، بڈ اویلیوایشن باقاعدہ ایک کمیٹی نے کی اور سٹیئرنگ کمیٹی کے پاس بھیجا ،9 مارچ 2018 کو میں نے تفتیش جوائن کی اور بیان دیا۔
کراچی امریکی نائب صدر ڈی جے وینس اسلام آباد میں ایران سے مذاکرات کے بعد واپس واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ جے ڈی وینس...
کراچیایران امریکہ اسرائیل میں عارضی جنگ بندی پر خطے کے فلائٹ اپریشن میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ اتوار کو بحرین...
اسلام آباد پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل...
کراچی دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ پہلی ہی نشست میں نتیجہ نکلنا بچکانہ سوچ ہے۔ ایران...
اسلام آباد پسما نے سات لاکھ سڑسٹھ ہزار ٹن سرپلس چینی برآمد کی اجازت مانگ لی ،قومی خزانے کو چار سے پانچ سو...
کراچی تجزیہ کاروں شاہزیب خانزادہ،شہزاد اقبال، زاہد محمود،ہما بقائی اور مریم فاطمہ نے کہا ہے کہ امید یہی ہے...
گوادرسعودی عرب کی جانب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے۔مجوزہ آئل...
ابوظبی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے دورہ امارات کے آخری...