آواران+ ژوب (نامہ نگار/نیوزایجنسیاں) جھائو میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد خضدار سے جھاؤ کی طرف سفر کر رہے تھے کہسیڑھ پل پر سیلابی ریلےکی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار عزیز اللہ، منیر احمد، عائشہ بی بی، نور زادی، سیمہ بی بی، حبیبہ بی بی، مسیر احمداور محسن جاں بحق ہو گئے، ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقعے کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر سات افراد کی لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ محسن کی تلاش جا ری ہے۔جھائو میں سیلابی ریلہ آنے اور اس میں گاڑی بہہ جانے کے بعد آواران میں الرٹ رہا، ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے ماتحت آفیسران اور پوری مشینری رات گئے سے جھائو کے متعلقہ مقام پر موجود اور بہہ جانے والے افراد کو نکالنے کے لئے اقدامات اٹھاتی رہی اور بالا آخر تمام بہہ جانے والے افراد کی لاشوں کو ندی سے نکال لیا گیا، لیویز نے لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیا گیا ۔لیویز ذرائع سے ان کی شناخت عبداللہ ولد مولابخش زہری ساکن سوراب سکندر آباد منیر احمد ولد مراد بخش زہری ساکن سوراب عائشہ بی بی بنت خدا بخش ساکن سوراب نور زادی بنت مولا بخش ساکن سوراب سمیہ بی بی بنت منیر احمد حبیبہ بی بی بنت منیر احمد اور منیر احمد کی ایک اور بیٹی کے نام سے ہوئی۔ژوب سے نامہ نگار کےمطابق بارش اور ژالہ باری کے دوران لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد جبکہ بچے کی تلاش جاری ہے ،ذرائع کے مطابق اینٹ بھٹہ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے ایک شخص لاٹو عمر تقریباً 45 سال کی لاش دریائے ژوب سے برآمد ہوئی جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کے رشتہ دارمسعود خان عمر 15 سال کی تلاش جاری ہے۔ علاقے کے کونسلر ملک نصیر خان مندوخیل نے بتایا کہ واقعے سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ اپنی مدد آپ کے تحت تشکیل دی گئی مختلف ٹیمیں لاپتہ بچے کی تلاش میں مصروف ہے ۔ این این آئی کے مطابق وزیر اعلی ٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آواران میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنایا جائے۔ ہفتہ کو ایک بیان میں انہوں نے متاثرہ خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آواران کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کی بھرپور معاونت کی جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے موسمی صورتحال کی پیش گوئی کے مطابق ٹریول ایڈوائزری جاری کی جائے، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی پی ڈی ایم اے تمام ڈپٹی کمشنر وں کو موسم کی شدت سے متعلق بروقت آگاہی فراہم کرے، احتیاطی تدابیر کے زریعہ ناخوش گوار حادثات سے بچاوٴ ممکن ہے۔
راولپنڈی اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر مشاورت ،دونوں رہنماؤں نے ملک کی...
کراچی سعودی عرب، قطر، سینیگال سمیت مزید کئی ملکوں سے 23 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے جن میں سے 11کو...
نئی دہلی مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں سے بھارتی عوام سراپا احتجاج‘ بھارتی علاقے پتھم پور میں بھوپال سے لائے...
ڈھاکہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ وہ مطلق العنان سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے سینئر اتحادی سے منسلک...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران امریکہ کے سب سے بڑے اقتصادی حریف کو بھاری درآمدی...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی کےقریب گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 3افرادشدیدزخمی ہوگئے ڈی آئی...
کراچیفارن پریس ایسوسی ایشن نے اسرائیل سے غزہ میں غیر ملکی صحافیوں داخلے پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر...
زگریب کروشیا میں اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج ، شہریوں نے ملک گیر سطح پر...