لاہور(نمائندہ جنگ، اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان آج تک کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا، ریاستی رٹ کی کمزوری کی ذمہ دار عدالتیں ہیں، کیا انصاف دہشت گردی، دھمکیوں اور جتھے سے ڈر گیا؟ ریاست کی رٹ قائم رکھنا حکومت کیساتھ اداروں کی بھی ذمہ داری ہے، عمران خان قومی مفادات سے کھیلنے، سازشیں کرنے، قانون اور آئین کی خلاف ورزی سے نہیں ڈرتا، یہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک شخص جتھے لیکر عدلیہ پر حملہ آور ہو اور اسے ریلیف مل جائے، مقبول سیاسی جماعتوں کو اپنی حفاظت کیلئے دہشت گرد کالعدم تنظیموں کے لوگوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی مفادات سے کھیلنے، سازشیں کرنے، قانون اور آئین کی خلاف ورزی کرنے سے نہیں ڈرتا، یہ شخص ہر فورم پر بیماری کا بہانا بنا رہا ہے، عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے ڈر سے قومی اسمبلی توڑی، آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی، یہ شخص نوجوانوں کے برین واش کر کے ان سے ریاست پر حملے کرواتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چور، دہشت گرد اور کرپٹ کھلے عام پھر رہا ہے، عمران خان غیر ملکی میڈیا سے کہتا ہے کہ میرے پاس حفاظتی ضمانت موجود ہے، یہ جھوٹ بولتا ہے، اگر اسکے پاس حفاظتی ضمانت موجود ہے تو معذور اور بزرگ کیوں ہے؟، پولیس جب اسے گرفتار کرنے آئی تھی تو ضمانت کے آرڈر کیوں نہیں دکھائے؟، اگر ضمانت موجود تھی تو انہوں نے انڈر ٹیکنگ کیوں دی؟ عمران خان پولیس والوں کے سر پھاڑنے اور پولیس وینز کی گاڑیوں پر پٹرول بموں سے حملے کروانے میں ملوث ہے۔ اس شخص نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑائے، پولیس عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے زمان پارک گئی تو اس نے پٹرول بموں سے حملے کروائے، یہ حملے دراصل عدالتی احکامات پر حملے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنا کر زمان پارک میں بیٹھا رہا، پولیس وینز اور رینجرز کی گاڑیوں پر پٹرول بم پھینکے گئے۔ عمران خان کو کٹہرے میں لانا ہوگا، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں خانہ جنگی اور معاشی تباہی پھیلانے والے شخص کے خلاف کارروائی کرے، یہ دہشت گرد ذہنیت کا مالک شخص ہے جو ملک میں انارکی اور سول وار چاہتا ہے۔
برسلز بلجیم کے پراسیکیوٹرز نےگزشتہ روز بتایا کہ انتہائی دائیں بازو کے خیالات رکھنے والے ایک نوجوان کو برسلز...
بیروت ، کراچی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان15برس بعد پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ، یہ اس...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے...
واشنگٹنامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے...
پیرس ایک تحقیق کے مطابق، پیرس سمیت کئی فرانسیسی شہروں اور قصبوں کے نل کے پانی میں صحت کے مسائل اور پیدائشی...
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26...
فیصل آباد انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سانحہ9مئی کے مزید دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں عمرایوب،...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں...