پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ میں سنیارٹی لسٹ کے اعتبارسے جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھانے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موجودہ چیف جسٹس قیصر رشید کے 30 مارچ کو ریٹائرڈ ہونے کے بعد جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے جبکہ سینارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر جسٹس روح الامین ایک دن کیلئے چیف جسٹس بن سکتے ہیں کیونکہ جسٹس روح الامین 31مارچ کو ریٹائرڈ ہونگے۔جسٹس مسرت ہلالی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون چیئرپرسن موحولیاتی تحفظ ٹریبونل اور خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون محتسب بھی رہ چکی ہیں۔جسٹس مسرت ہلالی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون ایگزیکٹیو ممبر بھی رہی ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی جامعہ پشاور کے خیبرلاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور انہوں نے 1983 میں وکلالت کا آغاز کیا تھا۔ جسٹس مسرت ہلالی 1988 میں ہائیکورٹ اور 2006 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنی تھیں۔ جسٹس مسرت ہلالی کو2013 میں بطور ہائیکورٹ جج تعینات کیا گیا۔
لندن چونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف امریکی معیشت کے لیے خطرہ بن رہے ہیں، اس بات پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ...
فرینکفرٹ لاگارڈ کا کہنا ہے کہ ٹیرف ہلچل کے دوران یورپی مرکزی بینک کو ’چابکدست‘ ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرح سود کم نہ کرنے پر سینٹرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو اپنی تنقید کا...
ماسکو روس کی سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز طالبان کا نام "دہشت گرد تنظیم" کی فہرست سے ہٹا دیا، یہ افغانستان کے ڈی...
واشنگٹن امریکا بھر کے 130 سے زائد بین الاقوامی طلباء نے ایک وفاقی مقدمے میں شمولیت اختیار کی ہے جس میں ٹرمپ...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، عثمان سروش علوی کوجوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن اور...
کراچی غزہ پر اسرائیلی حملے میں اپنے دونوں بازو کھو دینے والے 9 سالہ فلسطینی بچے کی دل دہلا دینے والی تصویر کو...
ماسکو روس کے اعلیٰ اقتصادی مذاکرات کار نے کہا ہے کہ مخصوص ممالک ماسکو کے امریکا کے ساتھ مذاکرات کو "پٹڑی سے...