کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی گرفتاری کی صورت میں پارٹی چلانے کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔ چند روز قبل وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پی ٹی آئی کی قیادت میں کروں گا جبکہ چند روز قبل ایک بیان میں عمران خان نے بھی کہا تھا کہ میری گرفتاری کی صورت میں پارٹی پلان تیار ہے۔ اب غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو میرے جیل جانے کی صورت میں فیصلے کریگی، میرے خلاف 94 مقدمات بنائے گئے ہیں لیکن میری گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ میرے پاس تمام مقدمات میں ضمانت موجود ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اس وقت مجھ سے خطرہ محسوس کر رہی ہے اور اصل مسئلہ یہی ہے، جو مجھے مارنے یا جیل میں ڈالنے کا سوچ رہے ہیں وہ یہ نہیں سمجھ پا رہے کہ پاکستان اس وقت کہاں کھڑا ہے، میری گرفتاری یا قتل پر پورے پاکستان سے بہت سخت ردعمل آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری 70، 75 سالہ تاریخ میں فوج کا کردار رہا ہے، اسے اب متوازن کرنا ہو گا کیونکہ سابقہ توازن اب قابل عمل نہیں رہا۔
اسلام آباد خلیجی خطے میں جاری جنگ کے باعث عالمی معاشی ترقی کے اندازوں میں کمی کے تناظر میں، بین الاقوامی...
کراچی تعلقات مزید کشیدہ، اٹلی نے اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا۔ جورجیا میلونی حکومت کا اہم فیصلہ،...
نئی دہلی صدر ٹرمپ اورمودی کا ٹیلی فونک رابطہ، مغربی ایشیا بحران پر گفتگو، آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال پر...
ریاض سعودیہ کی امریکاسے ہرمز ناکہ بندی ختم، ایران سے پھر مذاکرات کرنیکی اپیل، خدشہ ہے موجودہ کشیدگی مزید بڑھ...
کراچی اندرونی اختلافات اور بے اطمینانی، ٹرمپ کا اتحاد تیزی سے سکڑنے لگا،ان میں سخت گیر حامی، کرپٹو کے حامی،...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز ملاقات کی، گورنر سندھ نے امریکا اور...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے...