بلدیاتی ادارے مسائل کے حل کی بنیاد ہیں‘ مٹھاخان کاکڑ

19 مارچ ، 2023

ژوب (آن لائن)صوبائی مشیر اطلاعات حاجی مٹھاخان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت اور عوامی مسائل کے حل کی بنیاد ہے اسے مضبوط بنائیں گے امید ہے نو منتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دیں گے ژوب کی ترقی و خوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گےاجتماعی بنیادی مسائل کا حل میرا مشن ہے کسی کے ساتھ امتیاز ی سلوک کیا نہ کرنے دیں گے ہسپتال کیلئے 10 کروڑ منظور کرائے ہیں جس پر جلد کام شروع ہو گاان خیالات کا اظہارانہوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی و ڈپٹی چیئرمین کے چارج سنبھالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار ناصر خان ناصر ڈپٹی چیئرمین داوٴد خان مندوخیل چیف آفیسر سلیم اچکزئی مولوی قطب الدین بی اے پی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل عبداللہ جان کاکڑ بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ مسائل لوگوں کی دہلیز پر حل کرنے کوشش کریں گے۔