ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب میں شہریت دینے سے متعلق ضوابط میں معمولی تبدیلی کے بعد نئے فیصلے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ نئے فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کی تجویز پر وزیر اعظم سعودی عرب کی شہریت دینے کے حتمی مجاز اتھارٹی ہوں گے۔سعودی وزارت داخلہ کے مکہ مکرمہ ریجن کی طرف سے ’ٹویٹر‘ پر ایک مختصر بیان پوسٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کی ایڈوائس پر وزیراعظم شہریت دینے کا فیصلہ کرسکتے ہیں، سرکاری اخبار ام القریٰ میں شائع ہونے والے فیصلے کا متن حسب ذیل ہے: شاہی فرمان نمبر (M/88) مورخہ 6/11/1444ھ کا جائزہ لینے کے بعد سعودی شہریت کے قانون کے آرٹیکل آٹھ میں ترمیم کرتے ہوئے کہا گیا ہے “سعودی شہریت وزیر داخلہ کی تجویز کی بنیاد پر وزیر اعظم کے حکم سے دی جا سکتی ہے۔ سعودی شہریت کے قانون کے آرٹیکل 27 میں درج ذیل کہا گیا ہے کہ "وزیر داخلہ اس قانون کے لیے انتظامی ضوابط جاری کرتا ہے۔
کوئٹہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ2026-27کا بجٹ ایسے وقت میں پیش...
کوئٹہ امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کاسب سے بڑاانسانی...
کوئٹہ بلوچستان پولیس کا صوبے بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون اشتہاریوں ٗ مفرور اور منشیات فروشوں...
کوئٹہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں دنیا بھر میں ہزارہ قوم کے نمائندہ اداروں کی جانب سے ہزارہ قوم...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس و...
ڈھاڈرقومی شاہراہ پر ڈاکوؤں کی مسافروں سے لوٹ مار ضلع کچھی کا بدنام ڈاکو ذوالفقار ابڑو عرف ذولفو فائرنگ سے...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا نیشنل...
کوئٹہ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی سے انکے دفتر میں مرکزی ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ پیر سکندر سلطان نے...