کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے پاکستان کو معیشت، سیاست اور امن و امان جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اس وقت چاروں صوبے دہشت گردی کا شکار ہے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم سب کو ایک پیج پر ہونا چاہیے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے ملک میں انتشار کی سیاست پھیل رہی ہے جس سے ہر صورت ملک کو نقصان ہو رہاہے وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کوانتشار کی سیاست ختم کرکےعدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے دنیا میں بڑے لیڈروں جیسے ذوالفقارعلی بھٹو، نیلسن منڈیلا نے جیل کاٹی ہے جبکہ سابق وزیراعظم ہونے کے ناطے عمران خان کو چاہیے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور سیاستدانوں پرکیسز ہوتے ہیں جن کا انہیں سامنا کرنا چاہیے اور اپنے ادارے پر یقین رکھیں وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اور ان کے سپوٹرز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن کے ایجنڈے پر کام نہ کریں اور اپنے اداروں اور اپنے لوگوں کے خلاف نہ اٹھ کھڑے ہو جس سے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔
کوئٹہ سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل، مولانا ثناء اللہ فاروقی، مولانا عبدالرحیم...
لاہور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات ڈاکٹر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی بھی پالیسی کو...
کوئٹہپارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت بلوچستان میر زرین خان مگسی نے بلوچستان ٹورازم پالیسی کی تشکیل کے...
لورالائی لورالائی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات ساز فیکٹری پر چھاپہ مار کر...
کوئٹہمتحدہ عرب امارات کے پاکستان میں قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی اور متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان...
کوئٹہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوئٹہ نے اعلیٰ سرکاری افسران/ شہریوں اور ریاستی اداروں کے خلاف...
کوئٹہبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میںسوشل میڈیا ایکٹیوسٹس مقبول جعفر اورڈاکٹرثناء کی گرفتاری اور دو...
گوادر گوادر کو 280 ارب روپے کے میگا منصوبوں سے اسمارٹ عالمی پورٹ سٹی بنانے کی تیاری،گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی...