امرتسر (اے پی پی)بھارت میں سکھ اکثریتی ریاست پنجاب اور ہریانہ میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں جہاں خالصتان کے حامی ممتازسکھ رہنما امرت پال سنگھ کے خلاف کریک ڈائون تیسرےروز میں داخل ہو گیا اور ان کے 100سے زائد حامیوں کو گرفتار کر لیاگیاہے نیز حکام نے ریاست پنجاب میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق30سالہ امرت پال سنگھ حالیہ مہینوں میں ایک علیحدہ وطنʼʼ خالصتانʼʼ کے قیام کا مطالبہ کرنے والے اور تقریبا 3 کروڑ افراد کی ریاست کے دیہی علاقوں میں ریلیوں میں سکھ مذہب کی اپنی تشریح کرنے والے رہنما کے طورپر سامنے آئے ۔ گزشتہ ما ہ ان کے ایک ساتھی کو مبینہ حملے اور اغوا کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیاتو تلواروں، خنجروں اور بندوقوں سے لیس امرت پال سنگھ اور ان کے حامیوں نے ایک پولیس سٹیشن پر چھاپہ مارا ۔سکھوں کی مقدس ترین عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل کے شہر امرتسر کے مضافات میں دن دہاڑے چھاپے کے دوران کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور حکام پرامرت پال سنگھ کے خلاف کارروائی کے لیے دبائو بڑھ گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی خبرو ں کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایاکہ اس نے ریاست میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا،جن میں امرت سنگھ کے چچا اور ڈرائیور بھی شامل ہیں۔پولیس نے بتایاکہ مزید 34 افراد کوگرفتارکیاگیااور اب تک مجموعی طورپر112افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پیر کو پنجاب خاص طور پر دیہی علاقوں اور امرت پال سنگھ کے گائوں جلو پور کھیرا کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب بھر میں موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسز پر پابندی کو میں توسیع کر دی گئی ہے جبکہ ہمسایہ ریاست ہریانہ میں بھی ہائی الرٹ جاری کیاگیاہے
اسلام آباد پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو متعدد جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار دے...
اوڑکاہ اوکاڑہ کے علاقے چراغ سندھو کالونی میں شوہر نے بیوی کو قتل کر کے اپنا گلا بھی کاٹ لیا۔پولیس کے مطابق...
بغداد عراق میں شادی کی ایک تقریب کے دوران شادی ہال میں آگ لگنے سے دلہا دلہن سمیت113افراد ہلاک اور450سے زائد...
واشنگٹنامریکی صدر جوبائیڈن کے کتے کماندڑنے ایک بار پھر ایک اور خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا۔ جو بائیڈن کے2سالہ...
اسلام آباد عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ایوان صدر کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کے کیس کے...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے جعلی، سمگل شدہ اور غیرقانونی ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کرلیا،ڈریپ نے...
نئی دہلیریاست منی پور میں ایک بار پھر نسلی فسادات نے سر اٹھالیا ہے جس میں 2نوجوانوں کو اغواء کے بعد بیدردی سے...