سرینگر(این این آئی) گزشتہ روز جب دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن منایا گیا ،مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے یہ ایک عجیب سا معاملہ تھا، جنہوں نے23سال قبل آج ہی کے دن ضلع اسلام آباد کے علاقے چھٹی سنگھ پورہ میں بھارتی فوج اور اس کی ایجنسیوں کے ہاتھوں سکھ بھائیوں کا وحشیانہ قتل عام دیکھاتھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق20مارچ 2000کو اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر چھٹی سنگھ پورہ میں بھارتی فوجیوں نے سکھ برادری کے35 افراد کا قتل عام کیا تھا۔ اس قتل عام کا زیادہ اذیت ناک پہلو یہ ہے کہ مجرموں کو ابھی تک سزا نہیں دی گئی اور انصاف میں تاخیر سے سکھ برادری میں غم وغصہ بڑھ رہا ہے۔ چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کا مقصد جیسا کہ آنے والے سالوں میں ثابت ہوا، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنا اور حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا تھا۔مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوںنے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بہت سے وحشیانہ قتل عام دیکھے جن کا مقصد آزادی پسندوں پر الزام لگاکر اندرون اور بیرون ملک تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنا تھا۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ بھارتی فوجیوں نے چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کی منصوبہ بندی کی تھی اور بعد ازاں 25مارچ کو ضلع کے علاقے پتھریبل میں 5بے گناہ افراد کو قتل کرکے ان کی لاشوں کو نذرآتش کردیاگیا اور یہ دعوی کیا گیا کہ مقتولین سکھوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔ تاہم تحقیقات سے ثابت ہوچکاہے کہ قتل ہونے والے پانچوں افراد مقامی شہری تھے جنہیں بھارتی فوج نے مختلف علاقوں سے گرفتارکرکے ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیاتھا۔ خوشی کے عالمی دن پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے خوشی کوسوں دورہے اور وہ آج بھی تقریبا 10لاکھ بھارتی فوجیوں کے محاصرے میں شدید مشکلات اورناانصافی کا شکارہیں۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...