لاہور(آئی این پی ) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے زمان پارک واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ساری چیزوں کی انوسٹی گیشن کی جائے گی،عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں دہشت گرد موجود ہیں، آئی جی سے کہا پی ٹی آئی کو ایک ڈیڈ لائن دے دیں ، آئی جی سے کہا کہ آپ کو کھلی چھٹی ہے، اب ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھیں گے، کوئی ہاتھ بڑھائے گا تو ہاتھ توڑیں گے، زمان پارک میں پنجاب کے باہرسے لوگ آئے ہوئے ہیں، ہرصورت رحکومتی ٹ قائم کریں گے،پولیس کومارو، عمران خان دھمکیاں دینا چاہتے ہیں تو سیکورٹی واپس کردیں، یہ نہیں ہوگا پولیس سیکورٹی بھی دے اور گالیاں بھی کھائے، پولیس عمران خان کی گالیاں کھا کر سیکورٹی نہیں دے سکتی،پنجاب میں ایک کروڑ 58لاکھ خاندانوں کو مفت آٹا دیا جائیگا ،شہری صبر اور ترتیب سے وصول کریں ۔ پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ دو روز کنال روڈ کو کلیئر کیا گیا ، زمان پارک کے باہر پولیس اور رینجرز موجود تھی ، ہماری کوشش ہے کہ ماحول خراب نہ ہو اور جانی نقصان ہو ، پولیس والوں نے آگے بڑھنے کی کوشش کی میں نے کہا نہیں واپس آجائیں ، میں نہیں چاہتا تھا کہ خون خرابہ ہو ، آجی جی پنجاب کو ڈیڈلائن دینے کی ہدایت کی ، پولیس والوں کو کہا دیا کہ جو کرنا ہو وہ کریں ، ریاستی رٹ قائم ہوگی اگر کوئی چیلنج کرے گا پولیس والوں کی طرف ہاتھ بڑھا تو توڑ دیں گے ۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...